اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں نماز عید ادا کی
وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں نماز عید ادا کی، بنی گالہ سیکرٹریٹ کے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف نے بھی وزیراعظم کےساتھ نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعد وزیراعظم نے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف سے عید ملی اور انہیں مبارک باد دی۔
نماز عید کے بعد وزیراعظم شہریوں میں گھل مل گئے اور لوگوں سے عید ملے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کے مبارک موقع پر تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں۔خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ خوشیوں بھرا دن عطا کیا۔عیدالفطرکامقصدمسلمانوں میں اتحاد،اخوت،بھائی چارہ،ایثاراورسخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے۔