صوابی: کنڈال ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 بچیاں جاں بحق، 35 کو بچا لیا گیا
خیبر پختون خوا میں کنڈل ڈیم صوابی میں کشتی ڈوب گئی جس کے باعث تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ 35 افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کنڈل ڈیم میں پیش آیا تھا، جہاں سیاحوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی۔
کشتی میں 38 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نےحادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی کرتے ہوئے 35 سیاحوں کو گزشتہ رات زندہ نکال لیا تھا۔
واقعے میں تین بچیاں لاپتہ ہو گئی تھیں جن کی تلاش جاری تھی، ان بچیوں کی لاشیں آج صبح نکال لی گئیں۔