شمالی وزیرستان دھماکےمیں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شہید لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فوجی افسران نے شرکت کی،شہید کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں بھی اعلٰی افسران اورمقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شمالی وزیرستان میں فوجی افسران اوراہلکاروں کونشانہ بنانےوالےدہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ روز دہشتگردوں نےفوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا،بارودی سرنگ کےدھماکے میں تین فوجی افسران اورایک جوان شہید جبکہ چارزخمی ہوگئےتھے۔
شہدامیں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ، اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی مقام پر سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کر کےچند سہولت کاروں کوگرفتارکیاتھا،
واضح رہے اس ایک ماہ میں 10 سیکیورٹی اہلکارشہید جبکہ35زخمی ہوئے ہیں