عید کے چوتھے روز بھی شہریوں کی موج مستی کا سلسلہ جارہی
عید کے چوتھےروز بھی لاہوریوں کا موج مستی کا سلسلہ تھما نہیں ،لاہوریوں کی بڑی تعدادبالخصوص بچوں نے عید کی خوشیوں کو بھر پور طریقے سے انجوائے کرنے کے لئے پارکوں کا رخ کیاجبکہ خوشگار موسم نے عید کا مزہ اور دوبالا کردیا اس سلسلے میں شہری بڑی تعداد میں لاہور چڑیا گھر پہنچے۔
ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں خواتین اور بچوں سمیت لوگ عیدالفطر کا لطف دوبالا کرنے کے لئے تفریحی مقامات پر گئے۔
عید کے چوتھے شہریوں نے پارک ، چڑیا گھر اور تفریحی مقامات کا رخ کئے رکھا، لوگوں کی بڑی تعداد چھٹی کا مزہ لینے لاہور کےپارکوں کا رخ کیا جبکہ گرم موسم بھی شہریوں کو عید کی خوشیا منانے سے نہ روک سکا عید کے تینوں دن شہربھر کے تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کی یلغار رہی جبکہ حیدرآبادکے مختلف پارکوں میں بچوں نے موج مستی کی۔