کراچی میں بیس جون سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائیگا
کراچی والوں کو شدید گرمی مزید کچھ دن برداشت کرنی ہوگی، شہریوں کو 10اور 11جون تک گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کرنا ہوگا تاہم20جون سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری کم ہونے کا امکان ہےلیکن گرمی کی شدت میں فی الحال کمی کا کوئی امکان نہیں۔
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ر ہیں جبکہ دن کے اوقات میں ہوا نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد کے درمیان رہا۔
10اور 11جون تک شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کرنا ہوگا۔
20جون سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا،شہر میں سمندری بادل اور سمندری ہوائیں بسیرا کرلیں گی اور صبح اور شام میں بوندا باندی کا آغاز بھی ہوجائے گا۔