Jun 08, 2019 08:55 pm
views : 247
Location : Kot lakhpat jail
ؒLahore-Maryam Nawaz Meets Nawaz Sharif In Lakpath Jail
لاہور،کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات
مسلم
لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت
جیل میں ملاقات کی، عید کی چھٹیوں کے باعث جمعرات کو ملاقات نہیں ہوسکی
تھی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج
ملاقات کا دن ہے ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نواز
شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر
عدنان بھی ان کے ساتھ تھے۔
نواز شریف سے یہ ملاقات اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی اور سب نے دوپہر کا کھانا بھی اکٹھے کھایا۔
مریم نواز کی آمد کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے نوازشریف اور مریم نوازکےحق میں نعرے لگائے۔
خیال رہے مریم نواز سمیت پارٹی کے کسی بھی رہنما کی عیدکی چھٹیوں کےباعث نوازشریف سے جمعرات کو ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔
یاد
رہے مریم نواز نے نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی
تھی لیکن انھیں ملاقات کی اجازت سے انکار کر دیا گیا تھا، مریم نواز کا
کہنا تھا کہ ایسے میں جو بیٹی کو باپ سے ملنے نہ دیں، ان سے بڑا ظالم کون
ہو گا؟ ظلم، نفرت، انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے
کہ اللہ دنوں کو تبدیل کرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔