Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 08, 2019 08:56 pm views : 265

Tando Mohd Khan- Police Arrested rapist of Jamna who is only 12 years old
  • Urdu

جمنا زیادتی کیس: پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹنڈو محمد خان میں بھیک مانگنے والی ’12 سالہ‘ کمسن ’جمنا‘ کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے مبینہ طور پر درندہ صفت سفاک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے شراب پلا کر دو دن تک معصوم جمنا کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
اس ضمن میں حکومت سندھ کو ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمنا مقامی شوگر ملز کے گراؤنڈ سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ اس کی موجودگی کی نشاندہی مقامی افراد نے کی تھی جن کا کہنا تھا کہ وہ ’شاید‘ کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر ہے۔
سجاول کی تحصیل جاتی سے تعلق رکھنے والی جمنا گلیوں گلیوں بھیک مانگتی ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر جمنا کی ’معصومیت‘ کے ’قاتل‘ دونوں ملزمان روشن شیخ اور رجب کو گرفتار کرلیا گیا ہے,مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ  کیس کی انکوائری کررہی ہے اور متاثرہ  جمنا کو مکمل طور پر طبی و قانونی مدد فراہم کی جائےگی۔
جمنا کی وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ممتاز صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور حقوق انسانی کے علمبرداروں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ معصوم ’جمنا‘ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور متاثرہ بچی کی مکمل داد رسی کا بندوبست کیا جائے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved