Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 09, 2019 03:30 pm views : 322

Location : Airport

Lahore- Opposition Leader Shahbaz Sharif Come back Pakistan
  • Urdu

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
 مطابق طبی معائنے کی غرض سے لندن جانے والے صدر ن لیگ شہباز شریف 2 ماہ بعد لاہور میں ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ن لیگی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ لیگی کارکنوں نے لاہور ائیرپورٹ پر شہباز شریف کے باہر آتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جس پر شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
صدر ن لیگ کے استقبال کیلیے اراکین اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، احسن اقبال، امیر مقام، سابق سنیئر مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، عطااللہ تارڑ ،خواجہ عمران نذیر،عائشہ غوث پاشا،صبا صادق سمیت اہم رہنماؤں نے ائیرپورٹ لاؤنج میں شہباز شریف کا استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں ماڈل ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پہنچایا۔
قبل ازیں لاہور ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجود متعدد لیگی کارکن زبردستی ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو گئے، کارکنان اور ائیر پورٹ سیکیورٹی کے درمیان تلخ کلامی و دھکم پیل ہوئی، کارکنان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو دھکیل کر آرائیول لاونج تک پہنچ گئے جب کہ گلو بٹ کی کارکنوں کے ساتھ مل کر لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔
شہباز شریف کے استقبال کیلیے آنے والے لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلیے واٹر کینن بھی ایئرپورٹ پر منگوائی گئی تھی جب کہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف 13 جون کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال اسکینڈل کے مقدمات زیر التوا ہیں، جب کہ گزشتہ سماعت پر ان کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved