Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 09, 2019 03:31 pm views : 263

Location : Different Places

Islamabad- PM promises austerity in upcoming budget
  • Urdu

اسلام آباد،بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خبیر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پیش رفت اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی سے متعلق جاری منصوبوں خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے، بجٹ میں بلوچستان کے پسماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور کمزور طبقات کی معاونت پر بھرپورتوجہ دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وہاں صحت، تعلیم، امن و امان ودیگر سہولیات کی فراہمی اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کا مقصد ان علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے اور ان علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جا سکے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام نے ملک کی سلامتی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved