Jun 09, 2019 09:37 pm
views : 287
Location : Railway Station
Lahore- Shehbaz will run back to London soon, Sheikh Rasheed
لاہور،عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے،نواز زرداری حکومت نہیں بن سکتی،شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، ہم خود اعتراف کرتے ہیں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانے والوں نے غلطی کی، شہباز شریف بجٹ سیشن کے بعد پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، شہباز شریف ڈرامے کررہے ہیں، کوئی گرفتار نہیں کرے گا، وہ میڈیا میڈیا کھیلنے آئے ہیں کل پھر بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیسمنٹوں سے ضمانتیں ہو رہی ہیں چھٹی کے دن ضمانتیں ہوں تو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کو سیاست میں دور تک نہیں دیکھ رہا۔