Jun 09, 2019 09:46 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- Punjab bar council will not a part of countrywide strike
ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے،وکلا ایکشن کمیٹی
پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وکلا تنظیموں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، پنجاب بارکونسل وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت سےپہلے ہی احتجاج کی کالیں سمجھ سےبالاترہیں،جسٹس قاضی کیخلاف ریفرنس میں الزامات سےسب آگاہ ہیں،جج پرالزامات درست نہیں ہونگےتوریفرنس خودختم ہوجائیگا۔
سینئر رکن پاکستان بار کونسل شفیق بھنڈارا نے کہا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل ججز کا احتساب کرے،ججز کیخلاف زیر التواء ریفرنسز جلد از جلد نمٹائے جائیں۔ وکیل دلیل سے بات کرتا ہے دھونس سے نہیں،کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ کنونشن اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ کوئی بھی جج یا دیگر عہدیدار آئین اور قانون سے بالا تر نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کسی دباؤ کے بغیر آئین و قانون کے مطابق دائر شدہ ریفرنسز کا فیصلہ کرے۔ وکلا سپریم جوڈیشنل کونسل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ججز اور ممبران سپریم جوڈیشل کونسل کو دھمکیاں دینے والوں کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔