Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 10, 2019 11:44 pm views : 330

Location : Domestic Place

Multan-Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Addresses
  • Urdu

ملتان، بھارت پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، ہمارا دشمن سازشی ہے وہ کوئی لمحہ سازش سے باز نہیں آتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں آگیا تھا بھارت اب ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے، گرے سے بلیک لسٹ میں آتے ہیں تو آپ پر قدغن لگ جاتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دشمن نے او آئی سی میں بھی گھسنے کی کوشش کی، ہم نے کہا کہ بھارت ممبر نہیں اگر آیا تو ہم نہیں آئیں گے، او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر پر ایک قرارداد پاس کی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا جو کشمیر کا ذکر کرتے کتراتی تھی وہی آج ظلم پر رو رہی ہے، آج وہی بھارت مجبور ہورہا ہے اور دنیا کی توجہ کشمیر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی کے بعد لائن آف کنٹرول کو بھارت نے کراس کیا، بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، طبل جنگ بجایا، ہم نے صبرو تحمل سے کام لیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عملی قدم اٹھانے پر اسے منہ توڑ جواب دیا گیا، 27 فروری کو پوری قوم نے یکجا ہوکر بھارت کو بھرپور جواب دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور شہریوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت کو آئے 10 ماہ ہوگئے ہیں لیکن ملک میں بیرونی کے علاوہ اندرونی مشکلات بھی ہیں، مسائل بے پناہ ہیں اور اس کے لیے وسائل درکار ہوتے ہیں، مشکل مالی حالات میں بھی کوشش ہوگی آپ کا حصہ پہنچائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشکل حالات ہیں ہمیں پتا ہے لوگ تکلیف میں ہیں، 5 سال مل گئے تو پاکستان کا ایک نیا چہرہ عوام کے سامنے لے کر آئیں گے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved