Jun 14, 2019 10:04 pm
views : 274
Location : Different Places
Karachi Dollar Price Increases
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے،انٹربنک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ آج انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کا اضافہ ہواہے۔کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 154 روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔
یکم جون سے اب تک ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5روپے تک مہنگا ہوکر 153 روپے 60پیسوں پر ٹریڈ ہورہا ہےجبکہ انٹربنک میں ڈالر یکم جون سے اب تک 5روپے 68 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم جون سے ڈالر مہنگاہونےسے پاکستان پر چڑھے قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ گیاہے۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو 550ارب روپے اضافی قرض ادا کرنا ہونگے۔
یاد رہےگزشتہ ماہ یعنی 16مئی کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں6 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔
پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 20 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور9ماہ میں بڑھ کر 154 روپے پر پہنچ چکا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے 2019 کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک جانے کی پیش گوئی کی تھی۔