پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی ڈرل مقابلے لگاتار دوسری بار جیت لیے
پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی ڈرل مقابلے لگاتار دوسری بار جیت لیے۔
پاک فوج کی ٹیم نے ان مقابلوں میں مستقل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان نے پہلی دفعہ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹرنیشنل ڈرل مقابلے 13 جون کو مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈرسٹ برطانیہ میں منعقد ہوئےجس میں پاک فوج کی نمائندگی پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے کی
گزشتہ سال کی فاتح پاک آرمی نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسری بار بین الاقوامی ڈرل مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم ان مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کر رہی تھی۔