Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2019 05:15 pm views : 285

Location : Bishkek

Bishkek, 19th anniversary of Shanghai Cooperation Organization's declaration issued
  • Urdu

بشکک ، شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ رکن ممالک دہشت گردی کی ہر شکل اور کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور اعلامیے پر دستخط کئے۔کرغزستان میں ہونے والے ایس سی او سمٹ2019ءکے اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں عالمی تعاون کو مضبوط کرے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کاؤنٹر ٹیرر اسٹریٹجی کے تحت کیا جائے۔ایس سی او سمٹ 2019 کے اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون دوہرے معیار اور اسے سیاست زدہ کیے بغیر کیا جائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہائی اجلاس کے اعلامیے میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تمام ریاستوں کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق رکن ممالک دہشت گردی اور اس کے نظریے سے موثر نمٹنے کےلیے جامع اقدامات پر عملدرآمد کو اہم سمجھیں۔
ایس سی او دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کسی کارروائی کے لیے کوئی جواز نہیں ہوسکتا، رکن ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کو سہولت پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب اور ختم کریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کی آڑ میں ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔
ایس سی او سمٹ کے اعلامیے کے مطابق دہشت گرد،انتہاپسند اور بنیاد پرست گروپوں کا جتھوں کی شکل میں اکھٹے ہونا ناقابل قبول ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved