Jun 15, 2019 05:24 pm
views : 289
Location : Islamabad High Court
Islamabad, NAB opposes Nawaz Sharif's plea for suspension of Sentence
اسلام آباد،نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی۔
نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی۔
نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کے جواب میں 13 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں، ان کی درخواست ہارڈ شپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی۔
نیب نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی، ان کی چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی نیا ٹیسٹ ریکارڈ پر نہیں، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔