Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2019 05:27 pm views : 292

Islamabad, Chairman PPP Bilawal Bhutto Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد،جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، میرے والد اور پھپو کو جیل میں ڈال دیا گیا مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک پر چادر اور چار دیواری کا خیال نہ رکھنے والے بزدل حکمران مسلط ہیں، یاد رکھیں آپ کے گھر میں بھی ماں، بہن بیٹی ہیں، آپ نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان اور مشرف کے پاکستان میں کوئی فرق نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اس کٹھ پتلی حکومت کی کیا حیثیت ہے۔
بلاول نے کہا کہ ہم چاہیں تو آسانی سے پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کی طرح آج کٹھ پتلی وزیراعظم نے بھی عدلیہ پر حملہ کیا ہے،  اسکرپٹ سے ہٹ کر چلنے والے ججز کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ہر ادارے کو دباؤ اور دھمکیوں سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی گرفتاریاں محض عوام کی توجہ موجودہ معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لئے کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لئے حکومت نے صدر زرداری اور فریال تالپور کو بجٹ پیشی کے روز گرفتار کرایا  ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے بجٹ کو دھاندلی کے ذریعے منظور کرانے کی کوشش کرے گی اگر ایسا ہوا تو اس بجٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved