Jun 15, 2019 05:41 pm
views : 298
Location : Different Places
Karachi- Heatwave Condition,Heat Stroke Campus
div class="field-data" style="display: block;">
کراچی،گرمی کی شدید لہر جاری ،پاکستان نیوی اور پولیس کی جانبسے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم
div class="field-data" style="display: block;">
کراچی
میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ
تک پہنچ گیاہے، شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا، چلچلاتی دھوپ اور
گرم ہوا کے تھپیڑوں نے شہریوں کوبھی نڈھال کر دیاہے۔
شہری حکومت اور
دیگر فلاحی ادارں کی جانب سے ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے چوراہوں، سڑکوں اور
بس سٹاپوں پر فرسٹ رسپانس سینٹر اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، محکمہ
موسمیات کے مطابق بیس جون سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔
کراچی میں
شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کیے
ہیں، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلیے پانی کی سبیلیں قائم کردی گئیں جبکہ
مارکیٹوں میں ایسو سی ایشنز کے تعاون سے واٹر کولرز بھی رکھوائے گئے ہیں۔
اس
سلسلے میں پاکستان نیوی پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ
قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوںکو ٹھنڈا پانی گیلے تولئے اور سایہ دار جگہ
فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ہی عوام کی خدمت
کرنا ہے،اسی لئے ہم نے یہ کیمپ لگایا ہے۔
صدر کے علاقے میں قائم
پاکستان نیوی کے کیمپ کے پاس ایک راہگیر عارف کا کہنا تھا کہ میں کورنگی سے
آرہا ہوں اور اتنے راستے میں مجھے ایک ہی کیمپ ملا ہے،اللہ ہم سب کو ایسے
کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔