Jun 15, 2019 05:44 pm
views : 308
Location : Different Places
Karachi- Peoples Facing Problems due to Load Shedding
div class="field-data" style="display: block;">
کراچی،شہرِ قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ جاری
div class="field-data" style="display: block;">
شہرِ
قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ
آج بھی جاری رہا، شہری شدید گرمی اور پانی کی قلت سے بے حال رہے۔
تفصیلات
کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
ہو رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شروع ہوا۔
شہر
کے مختلف علاقوں لیاری، میراں ناکہ، چاکیواڑہ، بہار کالونی ،اورنگی ٹاؤن،
قصبہ کالونی، پہاڑ گنج میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، نارتھ ناظم
آباد، حسرت موہانی سوسائٹی، گلستان جوہر میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور
جاری ہے۔
گلشن اقبال، عائشہ منزل، صفورہ گوٹھ میں بھی بجلی کی آنکھ
مچولی نے علاقہ مکینوں کو بے حال کر دیا ہے، کاٹھور، احسن آباد، گڈاپ،
اسکیم 33 اور ابوالحسن اصفحانی روڈ پر بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ایک شہری
محمد رشید کا کہنا تھا ایک تو گرمی اتنی ہے دوسرا کے الیکٹرک نے پریشان
کیا ہوا ہے نہ تو رمضان میں لائٹ ہوتی تھی نا اب ہوتی ہے۔
جاوید حسین کا کہنا تھا کہ دس پندرہ منٹ لائٹ آتی ہے اور گھنٹوں کے حساب سے چلی جاتی ہے۔