Jun 16, 2019 03:10 pm
views : 288
Location : Different Places
Karachi- Public Voxpop About Pakistan India Match
کراچی،پاک بھارت میچ،شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر
کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا اور شائقین کرکٹ شاہینوں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں برتری کی جنگ لڑیں گی، گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد عالمی نمبر ون انگلینڈ کو زیر کیا، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مات دی، پاکستان نے ابھی تک صرف 3پوائنٹس جوڑے اور میچ میں فتح ایونٹ میں بقا کی ضمانت ہوگی۔
دوسری جانب بھارت نے جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلیا کو بھی شکست دی، نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ بارش کی نذر ہوا، بلو شرٹس کے 5 پوائنٹس ہیں۔
ایک دکاندار کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ایک اچھے کپتان تھے تاہم موجودہ کپتان میں وہ با ت نہیں ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اسٹرائیکر اچھا پرفارم کرتے ہیں تو پاکستان جیت سکتا ہے اور ضرور جتیے گا۔