Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 16, 2019 11:26 pm views : 263

Location : Different Places

Lahore- Worlds Father,s Day
  • Urdu

لاہور،دونوں ٹانگوں سے معذور ، محنت کرکے اپنے بچوں کو پیٹ پالنے والا با ہمت باپ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے یہ دن والد  کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے،باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی برداشت کرتاہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کرکے اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرتاہے،والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔
امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک باپ محبت اور شفقت کو لفظوں میں بیاں کرنا ممکن نہیں اور نہ ہی باپ کی قربانیوں اور محنت کی کوئی مثال ملتی ہے تاہم دونوں ٹانگوں سے معذور لاہور کے مکین محمد حسین کو دیکھ کر اس عظیم رشتے کی عظمت کا اندازا لگایا جاسکتا ہے،محمد حسین اس مہنگائی کے دور میں بھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے  محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں صاحب حیثیت افراد کو ان جیسے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نےبتایا کہ کہ انکے والد بھی معذور تھے لیکن انہوں نے محنت کرکے انکا پیٹ پالا اور وہ بھی اسی طرح اپنے بچوں کو پال رہے ہیں۔
انکی والدہ رفیقن بی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھیک نہیں مانگتے محنت کرکے اپنا گزارہ کرتے ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved