Jun 17, 2019 10:47 pm
views : 274
Location : National Press Club
Islamabad- SAPM Firdous Ashiq Awan Press Conference
اسلام آباد،بی بی شہید کا جانشین رائیونڈ جاپہنچا،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کیاہے۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بی بی شہید نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا، آج ان کا جانشین رائیونڈ جا پہنچا۔انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے اجتماع کا جمہوریت سے تعلق نہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئےایجنڈا واضح کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے نسل درنسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا عمل شروع کیا ہے، آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہوگی، بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا جبکہ آج ان کا جانشین رائیونڈ جاپہنچا۔