Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 17, 2019 10:53 pm views : 298

Location : Swabi

Swabi- Speaker National Assembly Asad Qaiser Addresses
  • Urdu

صوابی،فوج کیخلاف پروپیگنڈہ دشمنوں کی سازش ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پختونوں کوسپیکرقومی اسمبلی سمیت اہم وزارتیں دی گئیں ہیں، بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں  لیکن  باشعورپختون انکے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں، ملکی استحکام اوردفاع کا واحد  ادارہ اگرہے تووہ پاک فوج ہے اور قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔
اپنے حلقہ انتخاب صوابی میں 85 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر   نے کہا کہ پاک فوج نے اس چمن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے،دہشت گردی کی عفریت کوختم کرنے کیلئے جان کے نذرانے پیش کئے،پاکستان کے عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں بلکہ دشمن کے ارادوں کوبھی جانتے ہیں اورانہیں سبق سکھانابھی جانتے ہیں،دشمن یادرکھے پاکستان کابچہ بچہ فوجی ہے اورفوج کے حمایتی ہے،دشمن کیخلاف عوام  فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرسیسہ پلائی دیوارکی کرداراداکریگی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت جودشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی مانندچبھ رہاہے اورپاکستان کوکمزورکرنے کیلئے پاک آرمی کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈے کررہاہے،فوج کیخلاف پروپیگنڈہ دشمنوں کی سازش ہے اورپاکستان میں بھی شام اورلیبیا جیسی فسادات شروع کرنے کیلئے طاق میں بیٹھاہے مگرہم سے نے مل کرنہ صرف اس سازش کوناکام بناناہے بلکہ ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکردشمن کامقابلہ کرناہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمن لسانی بنیادوں پروطن عزیزمیں امن کی فضاخراب کرنے کی کوشش کررہاہے جس کی ناکامی کیلئے ہمیں الرٹ اورچوکنارہناہوگا،پہلے سب سے پہلے پاکستانی ہے،پاکستان اورآرمی سے محبت ضمیر،سوچ اورجسم کاایک اہم عنصرہونا چاہیے،پاک آرمی کیخلاف باتیں کرنیوالاملک کیخلاف سازش میں ملوث ہوتا ہے اسے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاکہ اپنے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہناکرعوام کی حقیقی معنوں کی خدمت کی ہے،ماضی کی حکومتوں میں غریب اورناداروں کی ترقی اورفلاح وبہبودپرکوئی کام نہیں کیاگیا،موجودہ وفاقی حکومت پسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروکارلارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں جلسے کئے اورعوام کے امنگوں کے مطابق اعلانات کئے وہ اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت پسماندہ طبقے کی خوشحالی،ترقی اورفلاح وبہودکے منصوبوں پر سنجیدگی سے عمل پیراہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved