Jun 19, 2019 12:10 pm
views : 280
Location : Different Places
Islamabad-PM Imran Khan to Ensure All Ministers Presence in Budget Meeting
بجٹ منظوری، وزیراعظم کا بجٹ سیشن میں باقاعدگی سے پارلیمنٹ ہاؤس آنے کا فیصلہ
اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی منظوری روکنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدگی سے آنے کا فیصلہ کرلیا، ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ کی منظوری حکومت کیلئے چیلنج بن گئی، بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کی سرگرمیاں تیز ہونے پرحکومت بھی متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں خود آگے آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدگی سے آنے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان نے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنےچیمبرمیں موجود رہیں گے اور چیمبر میں پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے
ضرورت پڑنے پر وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ سیشن میں حکمران جماعت کی جانب سے اپوزیشن کو روئیے کے مطابق جواب دیاجائے گا۔
خیال رہے اپوزیشن ہٹ دھرمی پراترآئی ہے کہ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب حکومت نے اسمبلی میں جارحانہ انداز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گے، بجٹ منظور کرایا جائے گا۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں بجٹ کی منظوری اور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا، عمران خان نے پارٹی اراکین اسمبلی کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی کاروائی میں دانستہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے، اب اپوزیشن ارکان جس لب و لہجے میں بات کریں اسی میں جواب دیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان صرف جھوٹ،جھوٹ اور جھوٹ بولتے ہیں۔