قومی اسمبلی میں مصری صدر محمد مرسی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا
قومی اسمبلی میں سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کے لئے دعائے مغفرت جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی نے کرائی،اس موقع پر انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
دوسری جانب مصر کےسابق منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق کے سامنے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن سمیت جماعت کے دیگر رہنماؤں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔