اسلام آباد، حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ
حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کراچی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسےنظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایم کیوایم کو ایک اور وزارت دینے پر فیصلہ کرلیا گیا اور اتفاق ہوا کہ میئرکراچی اورمیئرحیدرآبادکومالی پیکیج دیاجائےگا۔
وزیراعظم نے وزیر قانون اورگورنرسندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیاہے ، کمیٹی 2 دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیراعظم کوسفارشات پیش کرےگی جبکہ وزیراعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔
وزیراعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیوایم کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کراچی ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرتاہے اسےنظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہےگذشتہ روز وزیر اعظم کی صدارت میں پارلیمانی اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان نے اپنے شد ید تحفظا ت کا اظہار کیا تھا رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ نو ما ہ گزر گئے ہما رے مطالبات جو ں کے توں ہے، ہم سے جو وعدے کئے گئے تھے کو ئی وفا نہ ہو سکے، کر اچی اور حیدر آباد کے لئے کو ئی پیکچ کااعلان نہیں ہو سکا وفاق بر اہ راست فنڈ کر اچی کو دے۔