Jun 20, 2019 05:32 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Quetta- Private Restaurant opens New Park for Public
کوئٹہ، نجی ریسٹورنٹ نے تفریح گاہ سے محروم پشین کے عوام کی مشکل آسان بنادی
نجی ریسٹورنٹ نے تفریح گاہ سے محروم پشین کے عوام کی مشکل آسان بنادی۔پشین میں سرکاری سطح پر خواتین کی لئے سیر و تفریخ کے لئے کوئی پارک موجود نہیں تھا، اس وجہ سے حا ل ہی میں ایک نجی ریسٹورنٹ نے عجوہ کے نام سے ایک فیملی پارک تعمیر کیا، عجوہ پارک کی تعمیر کو علاقے کے لوگوں نے خوب سراہا۔ ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ پارک کا رخ کرتی ہیں، جہاں ضلع پشین کے بچے جھولے جھولتے خوب موج مستی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں خواتین اور بچوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشین شہر میں سرکاری سطح پر فیملی پارک تعمیر کیا جائے تاکہ خواتین کو بھی سیر و تفریح کے مواقع مل سکے۔
اس موقع پر پارک میں آئے ایک بچے نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عجوہ پارک آکر بہت مزہ آتا ہے، یہاں پلے لینڈبھی ہے اور یہاں کا کھانا بہت اچھا ہے۔ یہ پارک پشین کی زبردست جگہ ہے۔
پارک میں آئی ایک بچی زینب کا کہنا ہے کہ جب میرے اسکول کی چھٹیاں ہوتی ہیں تو میں یہاں آتی ہوں، یہاں بہت مزہ آتا ہے اور یہاں کا کھانا بہت مزہ کا ہے۔
فیملی کے ساتھ آئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پشین میں پہلے ایسا کوئی پارک نہیں تھا، اب یہ فیملی کے لئے بہت اچھا پارک بنا ہے بہت انجوائے کر رہے ہیں اگر کچھ اور جھولے لگ جائیں تو بہت اچھا ہوجائیگا اوریہاں کا کھان بہت اچھا ہے، پہلے کوئٹہ جاتے تھے اب یہاں آتے ہیں۔