جھلسا دینے والی گرمی کا سامنا کرنے والے کراچی کے شہری بالآخر سکون کا سانس لیں گے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرات 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب ستر فیصد ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔
اس سے قبل سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی میں شدید گرمی رہی، درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر جاتا رہا جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی