اسلام آباد، حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں نئی سرمایہ کاری ہو ،اسد عمر
جن کی اربوں کی جائیداد باہر ہے وہ ملک کا کیا سوچیں گے، آئی ایم ایف سےکہا کہ ایکسچینج ریٹ فری فلوٹ نہیں کریں گے بلکہ مارکیٹ فیصلےکرے گی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسد عمر نے کہا کہ زرداری صاحب نے خطاب میں کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے۔ انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جزا اور سزا کا نظام اللہ کا بنایا ہوا ہے، اگر قوم کی دولت لوٹی گئی تو اس کے لیے جزا سزا کا نظام ہونا چاہیے،ایک رکن کہتا ہے کہ منہ نہ کھلواؤ، پتہ ہے تم نے کیا کرپشن کی ہے،دوسرا بھی یہی کہتا، تیسرا کہتا ہے کہ جمہوریت کی وجہ سے خاموش ہیں۔
اسد عمر نے بتایا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں ڈھائی ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا،ن لیگ کی حکومت مہلک بیماری چھوڑ کر گئی۔
سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے سپلیمنٹری فنانس بل میں طلب کرنے کے اقدامات کیے گئے،استعفی کے 3 ماہ پہلے تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 70 فیصد کمی آئی، مشکل وقت کا بجٹ اکنامک ٹیم نے بہترین طریقے سے بنایا ہے،طلب کم کرنے کے ساتھ ساتھ رسد بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔