Jun 21, 2019 06:21 pm
views : 266
Location : Parliament House
Islamabad- Asad Qaiser in a meeting with Senator and MNAs from FATA
اسلام آباد، اسد قیصر سے قبائلی اضلاع کے ارکان کی ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے خیبر پختونخواہ میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور نورالحق قادری سمیت ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرزبھی شریک تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی جبکہ اسد قیصر نے ارکان پارلیمنٹ کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مسائل کے فوری حل کی سفارش کی جائے گی، علاقے کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترقی کا سفر اب شروع ہوچکا ہے۔ قبائلی عوام نے ملک میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور قوم قبائلی عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔