Jun 21, 2019 06:24 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Media Briefing
اسلام آباد، اسلام آباد دوبارہ فیملی اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کواقوام متحدہ کا فیملی اسٹیشن ڈکلیئر کرنے کوبڑی کامیابی قرار دے دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد میریٹ میں بم دھماکے کے واقع کے بعداسلام آباد میں واقع مختلف سفارتخانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں خاصا اضطراب پایا جا رہا تھا چناچہ اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کی صورتحال کو نامناسب سمجھتے ہوئے اسلام آباد کواقوام متحدہ کا نان فیملی اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا تھا۔ اس دوران فارن آفس، اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں رہا اور جیسے ہی سیکیورٹی صورتحال سنبھلی اور دہشت گردی کو شکست دینے میں کامیابی حاصل ہوئی تو وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور ان کی ایجنسیز پر زور دیا کہ اب سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے لہذا اقوام متحدہ نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے جامع تحقیق کے بعداسلام آباد کو دوبارہ بذریعہ نوٹیفکیشن فیملی اسٹیشن ڈیکلیئر کر دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہامیں اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اورپاکستان کی سیکورٹی ایجنسیز اورفارن آفس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -اس اقدام کے بہت مثبت اثرات برآمد ہونگے اور مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے اعتماد سازی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کیونکہ سیکورٹی صورتحال آڑے آتی تھی اب چونکہ اقوام متحدہ کے نیویارک آفس نے اپنا تجزیہ دے دیا ہے اس سے مزید بہتری کے آثار پیدا ہونگے اورویزہ لبرلائزیشن سے مجھے قوی امید ہے کہ انشاء اللہ اقتصادی نقل و حرکت میں بھی بہتری پیدا ہو گی۔