Jun 21, 2019 10:45 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan will be address to the Nation
وزیراعظم عمران خان پھر قوم سے خطاب کرینگے
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو مختلف حکومتی اقدامات سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ویڈیو پیغام آج ریکارڈ کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم قوم سے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے، ٹیکس دینے اور ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے 11 جون کو بھی قوم سے خطاب کیا تھا۔ 11 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد رات گئے قوم سے خطاب میں انہوں نے 10 سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا