Jun 21, 2019 10:47 pm
views : 284
Location : National Assembly
Islamabad- NA session Khawaja Asif opposes dissolution of PTI government
خواجہ آصف کا وفاداریاں تبدیل کرانے والوں پر ماحول کشیدہ کرنے کا الزام
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں صلح صفائی کی بات کرنے پر این آر او کا الزام لگتا ہے، نواز شریف سے کل ملاقات کی اجازت نہ دینے کا شکوہ بھی کردیا۔ حکمرانوں کا نشہ اترنا چاہیے، بیرون ملک سے منگوائے گئے معیشت کے ڈاکٹر بیڑہ غرق کرچکے ہیں،
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ نوازشریف کاحوصلہ بلند اورعزم پختہ ہے، وہ 3 بار ملک کے وزیراعظم رہے۔ نوازشریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور ملک میں آئین کی بالادستی ہو، ہمیں اقتدار دینے نہ دینے کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہیئے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، کہا جاتا ہے اپوزیشن تحریک چلا رہی ہے تو یہ اپوزیشن کا حق ہے۔ کوئی ایسی حکومت نہیں آئی جواتنی جلدی ساکھ کھو بیٹھی ہو۔