Jun 22, 2019 07:08 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Lahore- Railway Minister announces to increase train fares
لاہور،وزیر ریلوے کا یکم جولائی سے کرایوں میں اضافہ کا اعلان
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرائے بڑھانے ہوں گے۔ ایندھن کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ہے، یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا، ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ 50 کلومیٹر کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کرائے میں اضافہ ہوگا، تاہم تیل کی قیمت کم ہونے کی صورت میں کرائے کم بھی کئے جائیں گے جبکہ جو ریلوے ٹکٹس خریدی جاچکی ہیں اس پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وزیر ریلوے کا مریم نواز اور بلاول بھٹو کی سیاسی سرگرمیوں کو ٹک ٹاک کا پروگرام قرار دیتے ہوئے کہنا تھاکہ بچی کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں تو کسی کو کیا اعتراض ہے۔