Jun 22, 2019 07:10 pm
views : 305
Location : Noor Khan Air Base
Islamabad- FM Shah Mehmod Qureshi calls on Vice PM and Foreign Minister of Qatar
اسلام آباد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ سے ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے نور خان ایئربیس پر ملاقات کی اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ ء پاکستان کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔امیر قطر آج دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں واضح رہے دو ہزار تیرہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امیر قطر کا یہ دوسرا دورہ ء پاکستان ہے۔
ملاقات میں قطری وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ قریبی اور دوستانہ رہے ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے قطر کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قطر کی قیادت سے بات چیت ہوئی۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔