Jun 23, 2019 03:17 pm
views : 296
Location : Different Places
Islamabad- 3 MoUs signed following Qatari Emir's arrival to Pakistan
پاکستان اور قطر کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کا اعلامیہ جاری
پاکستان اور قطر کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاک قطر قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور معاشی پارٹنرشپ بڑھانے کے بھی عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا گیا جبکہ زراعت اور خوراک کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
دونوں ممالک نے ایل این جی اور ایل پی جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا