Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 23, 2019 03:28 pm views : 275

Location : Lords

Lords- Sarfaraz speaks out on mistreatment by fans, former cricketers
  • Urdu

سرفراز احمد نے  تنقید اور ذاتی حملوں پر اپنی خاموشی توڑ ڈالی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے میچ کے بعد سے شروع ہونے والی تنقید اور ذاتی حملوں پر اپنی خاموشی توڑ ڈالی۔
لارڈز میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ پر بات کریں کسی کو برا نہیں لگتا لیکن گالیاں کسی کو پسند نہیں اور ایسا ہونا ٹھیک بھی نہیں ہے۔سرفراز احمد نے سابق کرکٹرز پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سینئرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں، وہ پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے اور اگر ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ اور لتاڑ دیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت کھلاڑی جن حالات سے گزر رہے اس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں، ایسے میں ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔
بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لینے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جمائی لینا کوئی گناہ تو نہیں، ہونا تھا ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہوں، میں نے اونچا اڑنا نہیں سیکھا کیونکہ جب گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو، برے دن ہیں نکل جائیں گے۔
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے میچ پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس میچ میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلے گی، ٹورنامنٹ اوپن ہے، پاکستان ٹیم کوشش کرے گی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کرے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے اسکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم حتمی الیون کا فیصلہ ٹاس اور وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved