پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔ صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے تعینات ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسرپی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اورکمانڈر11انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔