کراچی، شہر کی مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت
شہرقائد میں بہت سی اہم سڑکیں حکومت سندھ اورمتعلقہ اداروں کی نااہلی کا منظرپیش کر رہی ہیں،ایوانوں میں بیٹھے حکمران پاکستان کے دل کراچی کے انفراسٹرکچر کی زبوں حالی کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنے سے قاصردکھائی دیتے ہیں۔
شہر کی کئی اہم سڑکیں جن میں لیاقت آباد، پرانا گولیمارصدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکیں ٹقٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ گھنٹو ں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کے نتیجے میں شہری منٹوں کا سفر گھٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں،اکثر اوقات سیوریج کا پانی سڑک پر آجاتا ہے جس سے سڑک مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کے سبب ٹریفک جام ،حادثات،اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکا ہے،شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کہ سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔
لائنز ایریا کے قریب ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال رمضان میں اس سڑک کو کھودی گیا تھا جس کے بعد ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا۔
شہر کی اہم موٹرسائیکلوں کی اہم مارکیٹ اکبر روڈ کا احوال بتاتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ سڑک کو کھود کر چلے گئے ہیں جس کے بعد سے ہماری پریشانی بڑھ گئی ہے۔