اسلام آباد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔ برسلز میں پاکستان کی سفیر محترمہ نغمانہ ہاشمی اور سفارتخانے کے سینیئر افسران نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ برسلز میں مغربی ملکوں کے دفاعی اتحاد 'نیٹو' کے ہیڈکوارٹر جائیں گے اور نیٹو کے جنرل سیکرٹری سٹولٹن برگ سے ملاقات کریں گے۔
؎وزیر خارجہ پورپین یونین کی اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں پاکستان اور یورپین یونین کے مابین نئے جامع اسٹریٹجک پلان پر دستخط کئے جائیں گے،اور اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔
وزیر خارجہ برسلز میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تین ہفتے تک جاری رہنے والی ؎ منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ اپنے اس دو روزہ دورہ ء برسلز میں لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔