سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کریں گے، آصف زرداری
جعلی اکاوٴنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔
قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں ، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں ، پارلیمنٹرین سے بھی مشاورت کروں گا، پتا کرتے ہیں یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔
حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔