Jun 24, 2019 08:53 pm
views : 309
Location : Domestic Place
Islamabad- (JUI-F) Fazl-ur Rehman formally invites opposition parties for All Parties Conference
فضل الرحمان کا اپوزیشن رہنماؤں کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلی فون کر کے 26 جون کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے اسفند یار ولی، حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم اختر مینگل کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اختر مینگل کے قریبی حلقوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔