Jun 24, 2019 08:54 pm
views : 278
Location : Different Places
Islamabad-It is impossible to select the selected person to be silenced Sheikh Rasheed
منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نا مناسب بات ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے اداروں کو بہتر بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے، 3 سے 4 ارب کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا، 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور 34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔
انہوں نے کہا وزیراعظم سرسید ایکسپریس کا 3 جولائی کو افتتاح کریں گے، ایم ایل ون شروع ہونے تک ڈی ریلنگ کے خدشات رہیں گے، سکھر روہڑی ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، نئی چلائی جانیوالی 10 ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں۔