Jun 24, 2019 08:54 pm
views : 271
Location : National Assembly
Islamabad-'The third class performance of the government has been sluggish with the whole country's inflation. Marium Aurangzeb
حکومت کی تھرڈ کلاس کارکردگی، پورا ملک مہنگائی سے سلگ رہا ہے'
لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا خواب پورا نہ ہوا، اس حکومت کی کارکردگی دیکھ کر یاد آیا تھرڈ کلاس کیا ہوتا ہے، نااہل، نالائق حکومت کا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آئے، آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، ٹی وی سٹار وزیراعظم نے 10 روز میں 2 خطاب کیے، حکومت بتائے تعلیم کے بجٹ کو آدھا کیوں کیا گیا ؟ 2011 سے ایک ہی بھاشن دیا گیا ہسپتال بنایا اور ورلڈکپ جیتا۔