کراچی، رہنما پیپلز پارٹی کی نااہلی کا معاملہ، ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع
پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ کرپشن جانے اور نیب جانے،فریال کی جائیداد سامنے آئی ہے جسکے خلاف ہم نے درخواست جمع کروائی ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رکن سندھ اسمبلی ربعہ اظفر کی طرف سے درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر کرنا پڑتے ہیں مگر فریال تالپور نے اپنی تین پراپرٹیز ڈکلیئر نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن غلط بیانی اور اثاثے چھپانے پر فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کیلئے نا اہل قرار دے۔
الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی تو چوروں اور لٹیروں کی جماعت ہے، بلاول کو پہلے معصوم بچہ سمجھا جاتا تھا لِیکن وہ بھی معصوم نہیں ہیں۔بلاول کی اکاوئنٹ میں بھی تو پیسے گئے ہیں۔
بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیڈر کا کہناتھا کہ اس وقت آنسو کا خیال نہیں آیا جب تھر کے پانی کی پیسے اور چوری کے پیسے تمہارے اکاوئنٹ میں آرہے تھے تب منع کیوں نہیں کیاگیا، آنسو تو ان ایڈز سے مرنے والے بچوں کی ماؤں کے بھی ہیں جو لاڑکانہ میں مر رہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر کی بیٹیاں پورے پاکستان اور پورے سندھ کی بیٹیاں ہیں اللہ نہ کرے ان کے آنسو نکلے۔