کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت منظور
سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں انہیں 50 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔