Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 25, 2019 09:43 pm views : 310

Location : Brussels

Brussels- FM Qureshi Meets NATO Sec General
  • Urdu

برسلز،وزیر خارجہ کی نیٹوکے جنرل سیکرٹری  نیٹو  سٹولٹن برگ سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں مغربی ملکوں کے  دفاعی اتحاد نیٹوکے ہیڈکوارٹر میں جنرل سیکرٹری  نیٹو  سٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے مابین دو طرفہ تعاون، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد "ایساف" کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالے سے مؤقف میں کافی یکسانیت ہے کیونکہ دونوں افغانستان کے مسئلے کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں ۔وزیر خارجہ نےکہا کہ پاکستان اور نیٹو کے مابین 2010 سے لیکر آج تک دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کے آٹھ ادوار ہو چکے ہیں، نیٹو نے بھی مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2005 میں آنیوالے شدید ترین زلزلے میں ،نیٹو " نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔2010 میں جب پاکستان میں سیلاب نے شدید تباہی پھیلائی اس وقت بھی " نیٹو " اراکین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔
سیکٹری جنرل نیٹو نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ "نیٹو"خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون اور مثبت کردار کا معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved