Jun 25, 2019 09:44 pm
views : 252
Location : National Assembly
Islamabad- Bilawal says opposition facing 'censorship' in Parliament
اسلام آباد،اپوزیشن کو اسمبلی میں سینسر شپ کا سامنا ہے،بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قرضوں کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا انکوائری کمیشن غیر آئینی ہے۔
قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس ایوان کو یر غمال بنایا ہوا ہے لیکن ہم اس ایوان کی عزت کرتے ہیں، یہ ایوان عوام کے حقوق کا ضامن ہے اور ہم اس کے ترجمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کا احترام نہیں کریں گے تو جارج اورول کے ناول کے مطابق عکاسی کریں گے، عوام نے ہر آمر کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا جو ان کا اصل مقام تھا، پاکستان حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والی محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا، شہید بھٹو کو جیل میں ڈال دیا گیا لیکن شہید بھٹو نے آمر کے ہاتھوں مرنے کی بجائے تاریخ میں زندہ رہنا پسند کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی، لوگوں نے جیلیں بھریں، اس ایوان کی حرمت کے لیے قربانیاں دیں، دہشت گردی کا مقابلہ کیا جانیں دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوام کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن کا کام احتجاج کرنا ہے لیکن وزیراعظم اس احتجاج کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور بجٹ کو اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔