Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 25, 2019 09:46 pm views : 307

Location : Lords

Lords- Mickey Arthur Last Sunday I wanted to commit suicide
  • Urdu

آسٹریلیا اور بھارت سے شکست کے بعد خود کشی کا سوچنا شروع کردیا  تھا، مکی آرتھر

ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھے۔
لندن میں پریس کانفرنس میں مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم بقا کی جنگ لڑ رہے تھے لیکن جب میچ ہار گئے تو میں خود کشی کرنا چاہتا تھا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا اور کام کرنا کس قدر مشکل کام ہے۔ ماہانہ لاکھوں روپے لینے والے غیر ملکی کوچز بھی میڈیا اور سوشل میڈیا کی تنقید سے گھبرا گئے۔
مکی آرتھر بھی بھارت کے خلاف شکست کے بعد سخت پریشان تھے، وہ بھی اپنے ہم وطن باب وولمر کی طرح ورلڈ کپ کی خراب کارکردگی کے بعد مشکل میں تھے۔
کوچز کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ 2007میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں پراسرار انداز میں مردہ پائے گئے تھے۔
آسٹریلیا اور بھارت سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے بھی خود کشی کا سوچنا شروع کردیا تھا۔
لندن میں پریس کانفرنس میں مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ لوگوں کی توقعات اور میڈیا کی اسکروٹنی سے نمٹنا آسان کام نہیں ہوتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر شدید ذہنی دباؤ میں آگئےتھے، انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد خودکشی کرنےکا سوچ رہا تھا، ورلڈ کپ میں تین میچ ہارنے کے بعد مجھ پر شدید دباؤ تھا۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم اور میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران بہت برے دور سے گزرےتھے۔ بھارت سے ہارنے کے بعدکھلاڑیوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ کھلاڑی کئی دن تک سوبھی نہیں سکے۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved