Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 26, 2019 02:21 pm views : 267

Location : Loralai

Loralai- Attack on Police line,1Policeman martyred,3 terrorist killed
  • Urdu

لورالائی, پولیس لائن پر دہشت گردانہ کارروائی3دہشت گرد ہلاک،1 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع لورالائی پولیس لائن پر دہشت گردانہ کارروائی کے دوران 3 مسلح خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکا ر شہید اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور2 اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔
ڈی پی او لورالائی جواد طارق کے مطابق لورالائی میں پولیس کے محکمانہ امتحان کی تیاری جاری تھی کہ اچانک 3 مسلح افراد نے پولیس لائن میں دا خل ہونے کی کوشش کی ۔
ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی پر 2 مسلح افراد نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں حملہ کرنے والے تینوں مسلح افراد خودکش تھے، ایک خودکش پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ باقی 2 نےخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لورالائی پولیس لائن واقعے میں مسلح ا فراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جس کی شناخت ہیڈ محرر اللہ نواز کےنام سے ہوئی جبکہ ایس پی عطاء الرحمان اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں,واقعےکے بعد بم ڈسبوزبل ٹیم اور سیکیورٹی فورسز نے لورالائی پولیس لائن کو کلیئر کیا۔
وزیراعلیٰ نے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے لورالائی واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ، انہوں نے حملے میں شہید اہلکار کی بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔

Recent News

Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved